امیر آباد کے قریب ہوٹل ملازم کی گھر سے برہنہ نعش برآمد

امیر آباد کے قریب ہوٹل ملازم کی گھر سے برہنہ نعش برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)گلگشت کے علاقہ امیر آباد کے قریب واقع دارالامان کے نزدیک مکان میں 34سالہ مصور حسین کی برہنہ حالت میں لاش کمرے میں پائی گئی،لاش کی اطلاع مقامی شخص نے دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی مصور حسین کی آنکھ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

اور کان سے خون بہ رہا تھا، معلوم ہوا کہ وہ مقامی ہوٹل میں ملازم تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے جنسی ادویات ملی ہیں ،جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ مقدار میں گولیاں کھانے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے تاہم حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر