ماچھی گوٹھ کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ 16ہزار لٹر پٹرول بہہ کر ضائع ہوگیا

ماچھی گوٹھ کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ 16ہزار لٹر پٹرول بہہ کر ضائع ہوگیا

صادق آباد (تحصیل رپورٹر) ماچھی گوٹھ کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالا آئل ٹینکر اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ ایک کرین کی ٹکر سے ٹینکی میں سوراخ ہوگیا جس سے سولہ ہزار لیٹر پٹرول بہہ گیا(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھٹی ڈی ایس پی موٹر وے فوری طور پر موقع پر پہنچے تو قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کراتے ہوئے امدادی کاروائیوں شروع کرائیں اور وہاں پر جمع لوگوں کے ہجوم کو بھی منتشر کرایا انتظامیہ کے موثر اقدامات کے باعث کوئی ناخوشگوار حادثہ رونما نہ ہوا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر