ادارے تباہ نہیں کرتے بناتے ہیں ‘ٹی ایم اے ڈیرہ میں کرپشن کا آڈٹ کرائینگے ‘ عبدالعلیم شاہ

ادارے تباہ نہیں کرتے بناتے ہیں ‘ٹی ایم اے ڈیرہ میں کرپشن کا آڈٹ کرائینگے ‘ ...

  



ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) ہمارے ٹھو س اقدامات سے کنگال ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل ہو گئی ہے، واپڈا کی نادہندہ ٹی ایم اے ڈیرہ غازی خان کو واپڈا بلوں کی ادائیگی کے لئے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے اٹھارہ کروڑ (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

دلوائے۔ واسا اور ڈی ڈی اے کی منظوری ہو چکی، واسا میں 76 افسران کی بھرتی جلد شروع ہوگی، ٹی ایم اے میں گزشتہ اور سابقہ دو رکی کرپشن کا آڈٹ کرائیں گے ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے یو سی چیئرمینوں شیخ اسرار احمد، شاہد خان بغلانی، محمد سرور صدیقی، وائس چیئرمین چوہدری ذکاء الدین گجر، سید عمران شاہ کے ہمراہ ٹی ایم اے ڈیرہ غازی خان آفس میں آفیسران کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ ہم ادارے تباہ نہیں کرتے ادارے بناتے ہیں ٹی ایم اے ڈیرہ غازی خان کو سابقہ دور میں سردار دوست محمد خان کھوسہ اور ان کے حواریوں نے جی بھر کر لوٹا۔ کرپٹ افسران ان کے حصہ دار تھے ٹی ایم اے میں ڈیزل پیٹرول کی مد میں زبردست کرپشن ہوئی آج کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے اپنی حرام کی کمائی کو چھپانے کیلئے ہم پر تنقید کر رہے ہیں۔

عبدالعلیم شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر