ریسکیو 1122 میں 574 اسامیوں پر بھرتی کا شیڈول جاری

ریسکیو 1122 میں 574 اسامیوں پر بھرتی کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آبا د ( نمائند ہ پاکستان) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی جہانیاں سمیت 11نئی تحصیلوں،12پرانی تحصیلوں،لاہور اور راولپنڈی کیلئے نئی574 آسامیوں کیلئے بھرتیوں(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
کا شیڈول جاری،تمام بھرتیاں نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( NTS)سسٹم کے تحت ہوں گئیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی طرف سے پنجاب بھر میں جہانیاں سمیت11نئی ،12پرانی تحصیلوں جبکہ لاہور راولپنڈی اضلاع کیلئے اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیموں سمیت کل 574نئی آسامیوں کے لئے بھرتی شیڈول جاری کردیا گیا ہے،11نئی تحصیلوں جہانیاں ،کامونکی،وزیر آباد،نوشہرہ ورکاں،نارنگ منڈی،خانقاہ ڈوگراں،فیروزوٹواں ،بوریوالا،ٹبہ سلطان پور،شجاع آبادکی نئی تحصیلوں کیلئے فی تحصیل ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر کی 1،اسٹیشن کوآڈینٹر کی 1شفٹ انچارج کی 1،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی 7فائر ریسکیور کی 4،کمپیوٹر وائرلیس ٹیلیفون آپریٹر کی 4،مینٹینینس انچارج کی 1،ریسکیوڈرائیور کی 12،فیلڈ ورکر/کوک کی 1،سویپر کی 1نئی آسامی سمیت 363آسامیوں ،جبکہ 12پرانی تحصیلوں لیاقت پور،صادق آباد،خان پور،احمد پور ایسٹ ،چڑاں والا،چیچہ وطنی ،پھولنگر ،کبیر والا،میاں چنوں ،مرید کے،کھاریاں،گوجرخان میں شارٹ کمنگ آسامیوں فی تحصیل لیڈ فائرریسکیورLFR) (کی 3،فائرریسکیور(FR)کی 7،ریسکیوڈرائیور کی 4آسامیوں سمیت کل 168آسامیوں ،جبکہ لاہور ڈویژن میں اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیم کے لئے ڈرٹ ریسکیور کی 11،سپیشلائرڈ وہیکل آپریٹر کی 3،ڈرٹ ریسکیور (سول) کی 1،سینئر سٹور کیپر کی 1آسامی جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیم کے لئے ڈرٹ ریسکیور کی 19،سپیشلائرڈ وہیکل آپریٹر کی6،ڈرٹ ریسکیور (سو ل ) کی 1،سینئر سٹور کیپر کی 1آسامی سمیت لاہور ،راولپنڈی ڈیژینوں کے لئے کل 43نئی آسامیوں سمیت کل 574آسامیوں کے لئے نئی بھرتی شیڈول جاری کردیا گیا ہے،اپلائی فارم نیشنل ٹیسٹ سروس سسٹم (NTS) کی ویب سائٹ www.nts.org.pkپر مہیاکیے گئے ہیں،جبکہ تمام تحصیلوں،لاہور،راولپنڈی کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 28جون 2016مقر ر کی گئی ہے،ان آسامیوں میں 5اقلیتوں کا کوٹہ ،15فیصد خواتین کا کوٹہ مقر ر کیا گیا ہے،جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان تمام خالی آسامیوں کے لئے شی میل(Shemales)بھی اپلائی کر سکتے ہیں،جبکہ ان تما م خالی ونئی آسامیوں کے لئے تحریری اور فزیکل ٹیسٹ ان متعلقہ تحصیلوں اور اضلاع کے سنٹروں میں 17جولائی 2016کو منعقد ہوگا۔