میٹرو پراجیکٹ ‘ اﷲ وسایا چوک تا کمہارانوالہ تک عید سے قبل مکمل ہوگا

میٹرو پراجیکٹ ‘ اﷲ وسایا چوک تا کمہارانوالہ تک عید سے قبل مکمل ہوگا

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے پیکج فائیو پر اللہ وسایا چوک سے چوک کمہارانوالا تک عید سے قبل تمام سول ورک مکمل کر لیا جائے گا ۔عید کے بعد میٹرو بس اسٹیشنز کی تعمیر اور بس روٹ کی تزئین و آرائش پر بھر پور فوکس کیا جائے گا ۔یہ بات پراجیکٹ کوارڈینیٹر عبدالکریم کانجو نے پیکج فائیو پرجاری ترقیاتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس کاریڈور اور فلائی اوور کے نیچے کیرج وے کی روڈ کارپیٹنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔اسی طرح پیپلز کالونی میٹرو بس اسٹیشنز کے ساتھ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پیدل چلنے والوں کیلئے انڈر پاس کی کنکریٹنگ کا کام پائیہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے اور اب انڈر پاس میں ٹائلز اور گرافکس کا کام باقی ہے ۔جبکہ سبزی منڈی انڈر پاس بھی مکمل کر لیا ہے اور مذکور ہ پورے روٹ پر حفاظتی گرل بھی لگا دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رکن عالم میٹرو بس اسٹیشن کے بعد دیگر اسٹیشنز پر فریم لگا نے اور انہیں پینٹ کر نے کا عمل جاری ہے اور فلورنگ ٹائلز بھی لگائی جا رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ آن گراؤنڈ میٹرو بس روٹ کے اطراف میں متعلقہ کمپنی نے سٹریٹ لائٹس کے پول لگا دیئے ہیں ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ماہ رمضان میں پیکج فائیو پر سول ورک مکمل کر لیا جائے گا ۔

میٹرو

مزید : ملتان صفحہ آخر