ملتان پولیس کی کاروائی ‘ درجنوں سماج دشمن عناصر گرفتار ‘ منشیات و اسلحہ برآمد

ملتان پولیس کی کاروائی ‘ درجنوں سماج دشمن عناصر گرفتار ‘ منشیات و اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( کرائم رپورٹر )ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔ 03منشیات فروش،12 جواریوں،10بغیر NOCمکان کرائے پر دینے والے،01اشتہاری ملزم کو بھگانے،04تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے ،01پتنگ فروش اور 16اشتہاری ملزمان سمیت38ملزمان گرفتار۔ 60لیٹر شراب،چالو بھٹی ،50لیٹر لہن،280گرام چرس،وٹک رقم5130/-روپے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
برآمد۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم غلام حیدر سے 115گرام چرس برآمد کر کے ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اقبال سے 165گرام چرس ،پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم سلطان سے 60لیٹر شراب ، چالو بھٹی ، لہن 50لیٹربرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم وقاص سے پتنگ معہ ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم محمد ذیشان، ملزم محمد صائم ، ملزم عدنان اور ملزم فیضان کو انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان زاہد ، قاسم، امیر حمزہ اور شاہد کو بلئیرڈ جوا ء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 4060روپے برآمد کر کے جبکہ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزمان شاہدنواز ، محمد آصف ، محمد نعمان ، محمد مدثر ، محمد زاہد، ایوب ، حسیب اور محمد فرقان کو بلئیرڈ کلب سے جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 1070/-روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے اشتہاری ملزم سعید احمد کو بھگانے کے جرم میں ملزم صدیق کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کوتوالی نے نعیم کو اپنے ہوٹل کا کمرہ بغیر اجازت نامہ کے ملزمان ریحان ، غلام قادر ، سراج اور نعیم کو دینے کے جرم میں قابو کر کے جبکہ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم رانا نوشاد جس نے اپنا مکان بغیر اجازت نامہ کے ملزم راشد کو، اور ملزم شفقت امین نے اپنا مکان بغیر NOCملزم نعمان کو اپنا مکان کرائے پر دیا ہوا تھا ان کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران143نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں454نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے137موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے16اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملتان پولیس نے16اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ14ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے11 اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔