سعودیہ میں مقیم منکیرہ کا ڈاکٹر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اہلخانہ زخمی

سعودیہ میں مقیم منکیرہ کا ڈاکٹر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اہلخانہ زخمی

  



بھکر(نامہ نگار)سعودی عرب میں مقیم منکیرہ کا ایم بی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال چھینہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق گزشتہ روز منکیرہ کا رہائشی ڈاکٹر محمد اقبال چھینہ جوکہ پچھلے چار سال سے سعودی عرب میں مقیم تھااور وہاں بطور ڈاکٹر تعینات تھا جو کہ گزشتہ روز اپنی بیوی ،بچوں اور والدہ کے ہمراہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعد گھر واپس(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئے جس کی کار بے قابو ہوکر ڈمپر سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر محمد اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے ،والدہ،بیوی اور بچوں کو شدید چوٹیں آئیں جن کی حالت تفتیش ناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر