حج آرگنائزر کو بکنگ کی اجازت 15سے 30جون تک دینے کا فیصلہ

حج آرگنائزر کو بکنگ کی اجازت 15سے 30جون تک دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم2016ء کی بکنگ 15جون سے 30جون تک دینے کا فیصلہ کر لیاوزارت مذہبی امور کے ذرائع نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سروس پرووائڈر 2016ء ویب سایٹ پر جاری کر(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
دیا ہے ملک بھر کے حج آرگنائزر SPA۔500روپے کے اشٹام پیپر پر پُر کر کے متعلقہ حاجی کیمپوں میں جمع کروائیں اور14جون کی شام تک SPAجمع کروانے والوں کا سسٹم آن کر دیا جائے گا ،حج آرگنائزر پرائیویٹ سکیم میں درخواست جمع کرانے والوں کو اپنا پیکج کلیر بتائیں وہاں کی مشکلات سے آگاہ کریں غلط بیانی نہ کریں ۔وزارت کی کاپی ضرور لیں اور حاجی سے درخواست کریں کہ وارث کے لیے ایسا فرد دیں جو قریبی رشتے دار ہو ،بیٹا ہو یا بیٹی ہو ،ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی معیاد10مارچ2017تک ہو وہ کار آمد ہو گا ،نادرا کا شناختی کارڈ اور بلڈ گروپ بتانا ضرورہ ہو گا حاجی سے ایگریمنٹ ضرور سائن کریں۔