تحصیل چکیسر گزشتہ تین دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ،عبدالمنعم
الپوری(ڈسٹرکٹ رپوٹر)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سیاحت اور رکن صو بائی اسمبلی حاجی عبد المنعم نے کہا ہے کہ تحصیل چکیسر گزشتہ تین دن سے تاریکی میں ڈوباہوا ہے اور حکومت بجلی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،تھاکوٹ کے با آ ثر افراد ہر رمضان میں چکیسر اور ملحقہ علاقوں کی بجلی لاین کاٹ دیتے ہے جو حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی مترادف ہے محکمہ پولیس اور پیسکو کے افسران تھاکوٹ کے ان با آثر افراد کے خلاف کاروائی سے کھتراتے ہیں اگر علاقہ چکیسر اور اسکے ساتھ ملحقہ علاقوں کی بجلی لاین بحال اور محفوظ نہ کی گئی تو اپنے حلقے کے عوام کو سڑکوں پر نکال کر پیسکو اور تھاکوٹ کے با آ ثر افراد کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے ۔ان خیا لات کا اظہار حاجی عبد المنعم نے اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چکیسر کے ساتھ ہر سال مسلسل اس زیادتی میں شریک پولیس اور پیسکو ڈر کے مارے ان خان و خوانین کو قانون کے دایرے میں نہیں لاتے انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار میں اپنی عوام کے ساتھ فرنٹ لاین پر رہونگا مگر اس سے پہلے کہ حالات ایک ناقابل یقین ڈگر پر پہنچے پیسکو کو چکیسر تک لاین فوراً ٹھیک کر کے بجلی کی ترسیل پہنچانی چاہیے تاکہ جون کے ا ن سخت ترین آیام میں لوگوں کے روزے متاثر نہ ہو ں اور جن لوگوں نے بجلی کے اس لاین کے تاروں کو فایرنگ کر کے دریا میں پھنکا ان شر پسندوں کے خلاف پیسکو اور پولیس کو فوراً قانونی کاروائی کرنی چاہیے ۔