رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ،فیصل زیب

رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ،فیصل زیب

  



پورن(بیورورپورٹ) رمضان المبارک میں بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ افسوس ناک ہے ،بجلی ناروالوڈشیڈنگ کیوجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے ان خیالات کا اظہار عوام نیشنل پارٹی کے رہنما اور تحصیل کونسل پورن کے ممبر فیصل زیب خان نے پورن الوچ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی نارروالوڈشیڈنگ افسوس ناک اور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے شانگلہ بھر میں دن رات بجلی غائب ہونا روز کا معمول چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر