ڈیر ،گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان پر کام کرنے والے تین بچے زخمی

ڈیر ،گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان پر کام کرنے والے تین بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درازندہ موڑ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دوکان پر کام کرنے والے تین بچے زخمی ہوگئے ۔ درابن ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق درازندہ موڑ پر ایک دوکان میں گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا،دھماکے کی آوازدور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے سے دکان میں کام کرنے والے تین مزدور بچے زخمی ہوگئے ۔ جن کو فوری طور پر درابن ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔