پاکستان خود مختار و آزاد ملک،کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریگا،ارشد لغاری

پاکستان خود مختار و آزاد ملک،کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریگا،ارشد لغاری

  



صادق آباد (تحصیل رپورٹر)چیئرمین قائمہ کمیٹی پانی وبجلی سردار ارشد خاں لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان خودمختار اور آزاد ملک ہے ،کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا۔ ’’ڈومور ‘‘ قصہ پارینہ ہوگیااب پاکستان کی خارجہ پالیسی کسی کی ہدایت پرنہیں بلکہ قومی امنگوں اور مفادات کے مطابق چلائی جارہی ہے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

جس کا سہرا قائد جمہوریت میاں نوازشریف کے سربندھتا ہے۔ امریکہ ہویا بھارت کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری پردھاوابولیں۔پاکستان نے ڈرون حملوں پر جو شدیدردعمل ظاہرکیا ہے اس سے اندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے کتنی سنجیدہ ہے۔اس طرح کی کاروائیوں سے پاکستان کی جانب سے افغان مفاہمتی عمل کو شدید دھچکا لگا ہے ۔اس طرح کے واقعات خود امریکہ اور اس کے اتحادی بھارت کے لئے بھی مناسب نہیں ہیں۔ بھارت پاکستان کو اقوام عالم میں تنہاکرنے کی سفارتی مہم پرعمل پیرا ہے لیکن یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت اہم قومی مسائل پر کسی طرح کی سمجھوتے بازی نہیں کرے گی اور بھارت کوہرمحاذپر منہ کی کھاناپڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جس نہج پرکھڑا ہے اس کے ذمہ دارجنرل پرویزمشرف اور اورماضی کے دیگر حکمران ہیں جنہوں نے امریکہ اور بھارت کی گیدڑبھبھکیوں سے خوفزدہ ہوکر خارجہ پالیسیاں بنائیں جس کے نتائج آج مسلم لیگ(ن)کی حکومت اور پوری قوم کو کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ملک کو جس طرح چاروں جانب سے گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ارشد لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر