پنجاب حکومت کے احکامات ہوا،19ویں روز بھی چند نجی سکول کھلے رہے

پنجاب حکومت کے احکامات ہوا،19ویں روز بھی چند نجی سکول کھلے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے حکم کے باوجود19ویں روزبھی بعض نجی سکولز کے کھلے رہنے کی اطلاعات پر محکمہ تعلیم کے ا فسران نے سر پکڑ لئے ‘ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے 22مئی کو ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شدید گرمی کے پیش نظر 24مئی سے صوبے کے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تمام سکولزمیں تعطیلات کھولنے کا اعلان کیا ‘سرکاری سکولز تو بند ہو گئے لیکن پرائیویٹ سکولز بند نہیں ہوئے ‘پرائیویٹ سکولز کی تنظیموں نے یکسر انکار کر دیا ‘انتظامیہ کے چھاپوں پر کچھ سکولز تو بند ہو گئے مگر بیشتر کھلے رہے ‘محکمہ تعلیم کے افسران نے 60سے زائد سکولز کو جرمانے کئے مگر پھر بھی کئی سکولز کھلے رہے‘ اس پر ایسے نجی سکولز کے مالکان کیخلا ف ایف آئی آرز درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ‘افسرا ن تعلیم کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ اب بھی بعض سکولز حیلے بہانوں سے کھلے ہوئے ہیں ‘اس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (سیکنڈری) ریاض خان بلوچ نے بتایا کہ آج چھاپے مارے جائیں گے ‘سخت ترین ایکشن ہو گا ‘ بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر درج ہو گی ۔
نجی سکول