سی پی او کی پولیس افسران کو مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گرد بیرئیر لگوانے کی ہدایت

سی پی او کی پولیس افسران کو مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گرد بیرئیر لگوانے ...

  



ملتان( کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے سات رمضان المبارک پر سکیورٹی کے حوالے سے ڈویژنل ایس پی کو ہدایت کی ، جملہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد سکیورٹی کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

حوالے سے بیرئیر لگوائیں گے ، مساجد امام بارگاہوں کے علاوہ رمضان بازار کی سکیورٹی کو بریف کریں گے اور واک تھرو گیٹ کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹکٹر اور باقی انتظامات کو بھی چیک کریں گے ،سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن نے سکیورٹی کے حوالے سے ولنٹیرز اور مسجد کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی جس میں انہیں سکیورٹی خدشات سے متعلق اگاہ کیا گیا اور چیک کرنے کے طریقہ کار بتائے گئے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے مزیدکہا کہ عوام کا تعاون پولیس کے لئے نہایت ضروری ہے ، عوام اپنے اردگرد اگر کچھ مشکوک ہوتا دیکھیں یا کوئی بھی خطرہ محسوس ہو تو فوری طور پرپولیس ہیلپ لائن15پر یا اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں اس سے متعلق اطلاع دیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر