سرکاری تعطیل ماہ صیام باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، روزہ دار نڈھال

سرکاری تعطیل ماہ صیام باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، روزہ دار ...

  



ملتان ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ وہاڑی ‘ ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران تھم نہ ہوسکا سرکاری تعطیل کے باوجود شہر اور نواح علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر رہا ڈیرہ میں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں سحر ، افطار اور تراویح اوقات میں بھی بجلی بند اور ٹرپنگ ہوتی رہی جسکے باعث روزہ داروں ، مریضوں ، بچوں اور تاجرون کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ملتان شہر میں شاہ رکن عالم کالونی ، نیو ملتان سمیت مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کےدعوں کے باوجود واپڈاسیکنڈ جہانیاں کی طرف سے علی شیر واہن،خان پور،مخدوم رشید،پیر حاجن شیر،پیر صادق شاہ فیڈرسے منسلک ٹھٹھہ صادق آبادگردو نواح کے علاقوں میں بجلی کی بدترین گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جار ی ہے،غیر اعلانیہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے شدید گرمی میں روزہ داوروں کا براحال ہوگیا ، شہریوں،تاجروں ،کسانوں نے ا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے وہاڑی میں بیورو رپورٹ ، نامہ نگار کے مطابق حکومتی دعوے ٹھس ، سحری ، افطاری اور تروایح کے اوقات میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ہر گھنٹے بعد بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے روزہ داروں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ذوالفقار علی، عبدالستار، افتخار احمد ، غلام مرتضیٰ، ریاست علی اور غلام مصطفی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہاکہ حکومت نے جس طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالہ سے دعوے کیے تھے مگر ماہ رمضان المبارک میں سحری ، افطاری ، تروایح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا مگر الٹی گنگا بہنی شروع ہوگئی ہے بچے ، بوڑھے ، مریض ، خواتین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ نورنگ آباد اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی طویل بندش سے تنگ شہریوں کے صبر نے جواب دیا تو وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے کنگن روڈ پر پہنچ کر احتجاج کیا اور بجلی کی بندش پر پنجاب حکومت سمیت میپکو حکام کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور ٹائر جلا کر اندرون شہر جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کے سبب ان کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے اگر حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات نہ کیے تو وہ پر تشدد احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر