دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی، رواں برس پاکستان میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
ملتان( سپیشل رپورٹر) دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں پاکستان میں بھی رواں سال مون سون کی معمول سے زیادہ بارشیں ہونگی، بارشوں کے باعث ملک بھر میں قدرتی آفات متوقع تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ رواں سال مون سون کی 10 سے 20فیصدزیادہ بارشیں متوقع ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے د وسرے عشر ے میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے اگلے 2روزمیں جھنگ،فیصل آباد اورچنیوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے اسلام آباداورکشمیرمیں چندمقامات پرآندھی کیساتھ بارش کا امکان اسی طرح ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور ،ژوب ، فاٹا میں چندمقامات پرآندھی کیساتھ بارش کاامکان لاڑکانہ ،حیدرآبا داورشہید بینظیر آ با دمیں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور میں بھی موسلا دھار بارشیں ہونگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں گزشتہ تین سال بعد صوبہ سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی کی جاری ہے جس میں بدین اورتھرکے علاقوں میں رواں سال اچھی بارشیں ہوں گی چولستان میں مون سون کی اچھی بارشیں متوقع کی جارہی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ بارشوں کے باعث ملک بھر کے مذکورہ علاقوں میں قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ سیلاب بھی متوقع ہے جس کیلئے حکومت اور اس کے متعلقہ محکموں کو بروقت خبردار کردیا گیا ہے ۔