ضلع ملتان، رواں ماہ قتل، اقدام خودکشی کی 16وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور سامان سے محروم، پولیس کارکردگی سوالیہ نشان

ضلع ملتان، رواں ماہ قتل، اقدام خودکشی کی 16وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور ...

  



ملتان(رپورٹ:شیخ ارسلان) ضلع ملتان میں جون کے پہلے عشرہ میں قتل خودکشی کے 16واقعات رونما ،جبکہ مختلف وارداتوں میں شہری 30لاکھ نقدی جبکہ دجنوں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔تفصیلا ت کے مطابق جون کا پہلا عشرہ ضلع ملتان کے شہریوں کے لیے بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے اچھا نہ رہا۔کینٹ کے علاقہ بستی خدادا د کے رہائشی ساجد کو معمولی تنازع پر 3بھائیوں عبدلرحمان،منور اور مزمل نے برف والے سوئے کے وار کر کے قتل کردیا، جبکہ گلبرگ کالونی میں 30سالہ منیر کی سر کٹی لاش ملی جس پر پولیس اس کے سالے ثاقب کو گرفتارکرلیا،جبکہ امیر باد سے مصور حسین کی مردہ حالت میں لاش برامد ہوئی ،دریں اثناء کوتوالی کے علاقہ میں 80سالہ خاتون کوزی مائی کی لاش برآمد ہوئی جسے نشتر سرد خانے منتقل کردیا گیا،اس طرح خود کشی کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ6تشویشناک حالت میں نشتر منتقل کیے گئے ۔سب سے افسوسناک واقعہ صدر کے علاقہ میں پیس آیا جہاں ماں نے 2بچیوں سمیت تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،طیبہ کا شوہر مظہر حسین نشتر ہسپتال میں بطور سیکورٹی گارڈ تعینات ہے اس کی بیوی نے اس سے خرچہ نہ دینے پر جھگڑا کیا اور بعدازاں بچیوں مناہل اور حجاب سمیت تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،دریں اثناء دہلی گیٹ کے علاقہ میں مبینہ طور پر شازیہ نے باتھ روم میں خود پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا لی جو جانبر نہ ہوسکی،اسی طرح قادر پور راں کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی،جبکہ چوک قذافی سے کود کر 60سالہ نامعلوم بزرگ شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، جبکہ اقدام خودکشی کے 8واقعات پیش آئے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں شہری 30لاکھ نقدی سے محروم ہوئے ،نیو ملتان کے علاقہ لیاقت مارکیٹ میں غلام مصطفی کی دکان سے 22لاکھ کی نقدی5 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لی،انہیں ڈاکوں نے سیتل ماڑی کے علاقہ سے ابوبکر سے 45ہزار چھین لیے،قادر پور راں کے علاقہ میں فیضان سے 2لاکھ روپے چھینے گئے،جبکہ شجاعباد میں ظہور علی گیلانی کی بہن کے گھر نامعلوم ڈاکووں نے داخل ہوکر ایک لاکھ نقدی اور دس تولے زیور لوٹ لیے۔ جبکہ دوسری جانب ملتان پولیس رواں ماہ بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر