اے سی شالیمار کی گراں فروشوں کیخلاف کاروائی ،متعدد کو جرمانے عائد

اے سی شالیمار کی گراں فروشوں کیخلاف کاروائی ،متعدد کو جرمانے عائد

  



اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کی ہدایات پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے سیکٹر ایف الیون اور جی ٹین میں ناجائز منافع خوری اور مضحر صحت اشیا فروخت کرنے پر لاکھوں روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ دودھ ، پھل ، اور گوشت فروشوں کے علاوہ دیگر دکانداروں کو دولاکھ پندرہ ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ادھر کھنہ اور ترلائی کے علاقے میں مجسٹریٹ سیکر ٹریٹ عبد الہادی نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی گراں فروشوں کو تھانے میں بند کروانے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر