موٹر سائیکل اور ٹرالر کے تصادم سے 1شخص جاں بحق، خاتون ٹیچر کی خودکشی، دریائے ستلج سے 60سالہ شخص کی نعش برآمد

موٹر سائیکل اور ٹرالر کے تصادم سے 1شخص جاں بحق، خاتون ٹیچر کی خودکشی، دریائے ...

میاں چنوں ‘ ٹبہ سلطان پور ‘ میلسی ‘ بہاولنگر (نمائندگان ) موٹر سائیکل اور ٹرالر کے تصادم میں 1شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پسند کی شادی کی رخصتی نہ ہونے پر خاتون ٹیچر نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ دریائے ستلج سے 60سالہ بزرگ کی نعش برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق 88/9Lکا رہائشی نوجوان اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ متوفی کی ہمشیرہ اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئی جسے موقع پر ہی ریسکیو کی مدد سے طبی امداد دے دی گئی۔ٹبہ سلطان پور ، میلسی سے نمائندہ پاکستان ، تحصیل رپورٹر ٹبہ سلطان پور کے نزدیکی گاؤں در پور کی رہائشی ثمرین نے پانچ ماہ قبل ٹبہ سلطان پور کے ایک عدنان خان کے ساتھ کورٹ میرج کر لی، جس کے بعد ثمرین کے والدین اور سسرال والوں کے درمیان رخصتی کا معاملہ طول پکڑ گیا ، اس دوران دونوں گھرانوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ، جس سے دل برداشتہ ہوکر ثمرین نے زہر پی لیا ۔جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ، پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ عاکوکا کے قریب دریائے ستلج میں بہتی ایک نعش کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس چوکی قاسمکا کو اطلاع دی جس پر چوکی انچارج موقع پر پہنچ گیا مقامی لوگوں اور میڈیا کی مددسے نعش کو دریا سے نکالہ اور تلاشی لینے پراس کی جیب سے قومی شناختی کارڈ اور فون نمبر ز کی ایک کاپی ملی جس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخض کا نام مقبول حسین شاہ ولد عنایت علی عمر ساٹھ سال سکنہ کاٹ اللہ یارتھانہ ڈونگہ بونگہ کا رہائشی تھاجس پر اس کے ورثا کو اطلاع دی گئی اس موقع پر مرحوم کے بیٹے پارس شاہ نے میڈیا کو بتا یا کہ 6 روز قبل میرا والد ڈیرہ غازی خان رشتے داروں کو ملنے گیا تھا اور 2 روز قبل میرے والد سے آخری رابطہ فون پر ہوا تھا کہ میں بہاولنگر واپس پہنچ گیا ہوں اور تھوڑی دیر تک گھر پہنچ جاؤں گا اور اس کے بعد سے ہما را ان سے رابطہ نہیں ہے۔تاہم ہماری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہ ہے مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر