ڈسٹری بیوشن پائپ لائن کیلئے خطیر رقم مختص کر دی گئی :خانزادہ خان

ڈسٹری بیوشن پائپ لائن کیلئے خطیر رقم مختص کر دی گئی :خانزادہ خان

  



بخشالی( نمائندہ پاکستان) سنیٹر حاجی خانزادہ خان نے رمضان کی چھلچھلاتی دھوپ میں بخشالی گجرات کے ڈسٹر بیوشن پائپ لائن کی بچھائی کا معائنہ کیا اور ذوالفقارعلی بھٹو کے حجرے پر پارٹی کا رکنا ن سے خطاب اور میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بخشالی گجرات گیس ڈسٹر بیوشن پا ئپ لائن کے لیے 6کلو میڑ ڈ سٹر بیو شن پا ئپ لائن بچھائی جا ئے گی جس کے لئے 13کروڑ روپے کی خطیر رقم محتص کر دی گئی ہے ۔ جس سے عام آدمی کی ذند گی میں سہولت اور آسانی آ جائی گی ۔ اس مو قع پر انہو ں نے بجٹ کے خوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ 2016-17کے حوالے سے ہمارے کچھ تحفظات ہے جس کے حوالے سے سینٹ میں سپیچ ہو چکی ہے ۔ اور آئند ہ بھی اس حوالے سے آواز اٹھاؤں گا جس میں سرفہر ست صنعتی پا لیسی اور مراعات کے حوالے سے صو بہ کے پی کے کی بیمار اور بند صنعتوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا ہے ۔ عربت اور پسماندگی کے ما رے ہو ئے صوبہ کے پی کے میں تقریبا 1845کا رخانے ہیں ۔ جن میں 62فی صد بند ہے ۔ ضرورت اس عمل کی ہے کہ ان بند اور بیما ر صنعتی یونٹوں کو بخال کیا جائے ۔ اور ان کو حصوصی مراعات اور ٹیکس چھوٹ دی جائے ۔ تاکہ ان بند کارخانوں کا پہیا چل سکے اسطرح درامدات ، اور برآمدات میں ان کی اعنات کی جائے اور ایکسپور ٹ پر و موشن بیورو یہاں کے تاجر برادری کا ہاتھ بیٹھا یا جائے ۔ تب یہا ں کی معاشی سر گرمیاں پروان چڑھ جائیں گی ۔ اوراس طر یقے سے بے روزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بہت جلد ایک پریس کانفر س کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں آئیند ہ الیکشن 2018میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی خلقہ NA-11اور حصوص PK-30کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ان خلقوں کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہو ں اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ مجھے محبتیں دی ہیں ۔ یہی وجہ ہے میں نے ہمیشہ یہاں کے بھائیوں کے لیے تر قیا تی کا م کر وائے ہیں اور اب بھی کر وا رہا ہوں اور آئیند ہ بھی کر تا رہوں گا ۔ ورنہ میں نے خود یہاں تو کو ئی الیکشن نہیں لڑنا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی دور حکومت میں رستم کے لیے 38کر وڑ کی بھا ری رقم سے گیس پائپ سپلائی کا منصوبہ منظور کر وایا تھا ۔ لیکن PTIکے MNAکے آجا نے بعد اتنا نہ ہوسکا کہ منصوبہ جا ری رہ پا تا ۔ اور ان کی نا اہلی تھی کہ 38کروڑ کی یہ بھا ری بجٹ واپس کر دی گئی ۔ اور رستم کے عوام قدرتی گیس کی نعمت سے محروم رہ گئے اور اب عوام دوبارہ PPPکی راہ دیکھ رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر