پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ،عقیلہ سنبل

پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ،عقیلہ سنبل

  



شیر گڑھ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء اور تحصیل کونسلر عقیلہ سنبل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے غریب عوام کے لئے پارٹی کے رہنماوءں نے جان کے نذرانے پیش کئے مگر عوام کے حقوق پر سودا بازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ ماضی میں میں ہر ڈکٹیٹر نے پیپلز پارٹی کو ختم کرانے کی کوشش کی مگر ہمیشہ ناکام رہے اور خود ختم ہو گئے پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اورپیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو شعور دیا اور جاگیر داروں ،نوابوں اور خوانین کی غلامی سے نجات دلائی غریبوں کے لئے ووٹ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حق دیکر انہیں شناخت دی اور ان کی اہمیت بڑھادی یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک گیر پارٹی ہے اور ان کی جڑیں عوام میں ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر