ڈیرہ ،ٹرانسفارمر خرابی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ ،ٹرانسفارمر خرابی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)دو روز سے محلہ جمعہ شاہ کا بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر اہل علاقہ جلوس کی صورت میں بازار نکل آئے اور شہر کے وسط چوگلیہ پر ٹائر جلا کر واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی ،پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ جمعہ شاہ کو بجلی سپلائی کرنے والا 100کے وی کا ٹرانسفارمر دو روز سے خراب ہونے پر اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ اہل علاقہ نے محلہ جمعہ شاہ سے باکھری بازار اور پھر چوگلیہ تک احتجاجی جلوس نکلا جلوس کے دوران شرکاء نے واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی چوگلیہ کے مقام پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر شہر کے چاروں بازاروں کو جانے والے راستوں کو بند کردیا ۔مقررین نے کہا کہ واپڈا نے جہاں لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر نازل کررکھا ہے ۔ تو وہاں پر بجلی کا ٹرانسفارمر دو روز سے خراب ہے جس سے روز ے داروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے گھروں میں پانی ختم ہے نمازیوں کو وضو کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں اگر ہمارے علاقے کا ٹرانسفارمر فوری طور پر ٹھیک نہ کیا گیا تو واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کریں گے ۔ اور حالات کی خرابی ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی ۔بعدازاں پولیس کی یقین دہانی کے بعد مشتعل افراد نے اپنا احتجا ج ختم کردیا ۔