صوابی ،دریائے سندھ میں دفعہ 144 کے تحت نہانے پر پابندی عائد

صوابی ،دریائے سندھ میں دفعہ 144 کے تحت نہانے پر پابندی عائد

صوابی(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی مطیع اللہ خان نے دریائے سندھ سمیت مختلف نہروں او ر خوڑ وں میں لوگوں کے نہانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی ہے جس کا اطلاق گیارہ جون سے دس جولائی تک ہو گا۔ یاد رہے کہ ضلع صوابی میں دریائے سندھ، سٹیفا نہر، پیہور ہائی لیول کنال اور دیگر مختلف نہروں میں اس گرمی کے موسم میں نہانے کے دوران اکثر ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ نے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے ان جگہوں میں نہانے پر پابندی لگا دی ہے۔ گرمی کے موسم میں ہزاروں لوگ دریائے سندھ، سٹیفا نہر اور دیگر مقامات کا رُخ کر تے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات آفسوس ناک واقعات رونما ہو تے چلے آرہے ہیں مگر اس بار ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے پابندی کی خلاف ورزی کر نے والوں کو دفعہ 144کے تحت گرفتار کیا جائیگا #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر