اوچ دیر لوئیر میں دوسرے رمضان سے سحری وافطاری کے وقت لوڈشیڈنگ جاری

اوچ دیر لوئیر میں دوسرے رمضان سے سحری وافطاری کے وقت لوڈشیڈنگ جاری

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )اوچ دیر لوئیر میں دوسرے رمضان سے سحری وافطاری کے وقت لوڈشیڈنگ جاری روزہ داروں کے بد دعائیں لینے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار ال جیولز ایسویسی ایشن اوچ دیر کے صدر حاجی ھضرت محمود نے کہا کہ محکمہ واپڈا کی طرف سے وزیراعظم پا کستان کے احکامات تو کیا اللہ تعالی کے مبارک مہینے کا مذاق اڑا رہے ہیں سحری وافطاری کے وقت لوڈشیڈنگ تو معمول بن چکا ہے اوچ میں دوسرے رمضان سے سحری کے اوقت لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے روزہ دار وں کے منہ سے بد دعاوئیں نکل رہی ہے انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں رمضان کے احترام میں مسلمانوں کو ریلف دیا جا تا ہے لیکن یہاں پر رمضان اتے ہی منگائی، لوڈشیڈنگ، وغیر ہ میں اضافہ کیا جا تا ہے جو اللہ تعالی کے قہرو عذاب کو دعوت د یتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر