شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

  



لاہور12 جون : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اقدارکی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ،پرامن ،خوشحال اور ترقی پر گامزن ہے۔خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے کامیاب آپریشن کے بعد صحت یابی پر مبارکباد دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر