مایہ نازبیٹسمین جاوید میانداد59 برس کے ہوگئے

مایہ نازبیٹسمین جاوید میانداد59 برس کے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے عظیم بیٹسمین سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد59 برس کے ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں رائٹ ہینڈر بیٹسمین نے قومی ٹیم کوتن تنہا کئی یادگار فتوحات سے ہم کنارکیا۔ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی جاویدمیانداد نے 12 جون 1957کو کراچی میں جنم لیا۔ انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز 1975 کے پہلے ورلڈکپ میں 18 سال سے کم عمر میں کیا۔1976 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوپر 163 رنز کی بے مثال اننگ کھیل کر دھاک بٹھادی۔ٹیسٹ ڈیبیو پرسنچری کے بعد 20 سالہ کیریئر میں جاوید میانداد کی اوسط کبھی 50 سے کم نہیں ہوئی۔124ٹیسٹ میچز میں 8832رنز میانداد کے بیٹ سے نکلے۔ جس میں 23 سنچریاں اور43 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سیزیادہ ٹیسٹ رنز کاریکارڈ حال ہی میں یونس خان نے توڑدیا۔ چوتھی اننگ میں ریکارڈ 206 رنز سمیت میانداد نے 6 ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔ عمدہ فیلڈر ہونے کا ثبوت 93 کیچز لے کردیا۔جاویدمیانداد نے 6 ورلڈ کپ سمیت 233 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔ اور 7381 رنز اسکورکئے۔ جس میں 8 سنچریاں اور 50نصف سنچریاں شامل ہیں۔بطورکپتان جاویدمیانداد پاکستان کے دوسرے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے چونتیس ٹیسٹ میں چودہ فتوحات پائیں۔ عمران خان نے اتنی ہی کامیابیوں کیلئے اڑتالیس میچز میں قیادت کی۔