گوالیار سوسائٹی کے فوری الیکشن کرائے جائیں، سید احمد رضا

گوالیار سوسائٹی کے فوری الیکشن کرائے جائیں، سید احمد رضا

  



میرپورخاص )اسٹاف رپورٹر ( اسکیم 33 ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیداحمد رضا نے اپنے ایک بیان میں محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی نااہلی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ گوالیار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کے پرزور احتجاج پر وزیر ہاؤسنگ سوسائٹی اور متعلقہ سیکریٹر ی نے سوسائٹی میں محکمے کے ایک مجاز افسر کو تعینات کیا تھا تاکہ مذکورہ افسر سوسائٹی کے امور کو انجام دیتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کروا کر سوسائٹی کے امور منتخب نمائندوں کے سپرد کرے لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے پلاٹوں کے ٹرانسفر اور دیگر امور سے متعلق گوالیار سوسائتی کے ممبران سخت پریشانی کا شکار ہیں ، سیداحمد رضا نے وزیرہاؤسنگ سوسائتی جبار خان اور سیکریٹری کوآپریٹو سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سوسائٹی میں ایک کُل وقتی مجاز افسر تعینات کیا جائے جو سوسائٹی کے روزانہ امور انجام دینے کے ساتھ ساتھ جلد انتخابات عمل میں لائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر