درجنوں مزدوروں کے بے روز گاری باعث تشویش ہے ،محمد اقبال

درجنوں مزدوروں کے بے روز گاری باعث تشویش ہے ،محمد اقبال

  



تخت بھائی ( نمائیندہ پاکستان) متحدہ لیبر فیڈریشن نے خیبر پختونخوا میں حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے فرنٹیر پرنٹراینڈ پبلیشرزکے درجنوں کارخانے بند ہونے اور سینکڑوں مزدور بے روزگار ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہمکی دی کہ اگر اسی طرح صوبہ پختونخوا سے کارخانے پنجاب منتقل ہونے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو عید الفطر کے فوراََبعد صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال خان نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری محمد نبی، فرنٹیر شوگر ملز کے صدر حاجی محمد زمان خان ،فقیر حسین لالہ ، لیاقت باچا ،عبدالودود،ولی محمد خان اور مسلم صابر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں فرنٹیرپرنٹراینڈ پبلیشرزکے کم از کم 45کارخانے بند ہو چکی ہیں اور ان کارخانوں کے زیادہ تر مشنری پنجاب منتقل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلے سے صنعتی قبرستان بناہوا ہے لیکن اب مزید تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ ان کارخانوں کی بندش سے سینکڑوں کے تعداد میں مزدور بے روزگار ہو گئے اور ان کے گھروں کے چولھے ماند پڑ گئے ہیں انہوں نے دہمکی دی کہ اگر عید الفظر تک ان کارخانوں کو چالو کرنے اور ان کو درپیش مشکلات کا حل نہ نکالا گیا تو صوبہ بھر کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے سے دریغ نہیں کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر