بٹ خیلہ ،ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ،2 زخمی

بٹ خیلہ ،ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ،2 زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )بٹ خیلہ اماندرہ میں ڈائناکی ٹکرسے چکدرہ کاجواں سال موٹرسائیکل سوارجاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کوعلاج کے لئے پشاور کے ہسپتال لے جایاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اماندرہ ملاکنڈایجنسی میں ایک تیز رفتار ڈائنا نے بٹ خیلہ سے چکدرہ آنے والی موٹرسائیکل کوٹکر ماری جس کے نتیجے میں جوانسال رضاء اللہ ولد نصیب روان ساکن سہصدہ چکدرہ جوکہ دسویں جماعت کاطالبعلم تھاموقع پر جاں بحق جبکہ اس کے دوکزن شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے پشاورکے ہسپتالوں میں لے جایاگیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ڈائناکاڈرائیور گاڑی چھوڑکرموقع سے فرارہواہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ واضح رہے کہ یہاں موٹرسائیکلوں کی بھرمار،تیزرفتاری اور ڈائناگاڑیوں کی غیرمحتاط ڈرائیونگ کے باعث آئے روزایسے بدترین حادثات رونماء ہوتے ہیں جوقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کاسبب بنتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر