الپوری ،اندھے قتل کا سراغ لگ گیا ،3 ملزمان گرفتار

الپوری ،اندھے قتل کا سراغ لگ گیا ،3 ملزمان گرفتار

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، رواں ماہ کے تین تاریخ کو الوچ پیر پانی جنگل میں زبح کر کے قتل ہونے والے سوداگرعالم خان کے چار قاتلوں میں سے تین قاتل گرفتار۔ملزمان نے اقبال جرم کر دیا ۔قتل میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ملزمان کی گرفتاری میں علاقے کی عوام نے بھر پور تعاون کیا ۔ایس پی انوسٹٹیگیشن شانگلہ زین خان جدون کی تھانہ الوچ میں پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے تین تاریخ کو پیر پانی تھانہ الوچ پولیس کو عالم خان ولد نصیب زر سکنہ اچر الپوری کا زبح شدہ نعش جنگل میں ملی،جو کہ نا معلوم افراد نے قتل کیا تھا۔مقتول بھیڑ بکریوں کا سوداگر تھا،ایس ایچ او الوچ نے برخلاف ملزمان نامعلوم مقدہ علت نمبر155جرم پی پی سی 302 درج کرکے تفتیش شروع کی ،اندھے قتل کیس کے تفتیش کے سربراہ زین خان جدون تھے،دیگرتفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی پورن محمد اسلام خان،انسپکٹر شیر حسن،انسپکٹر حبیب سید ،سب انسپکٹر امیر سلم خان شامل تھے، ایس پی انوسٹٹیگیشن شانگلہ زین خان جدون کی تھانہ الوچ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وقت میں ملزمان تک رسائی سائنسی اصولوں کے نتیجہ میں ممکن ہوئی،انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے عالم خان کے موبائل نمبر کی CDRحاصل کرکے ملزمان تک رسائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مقتول عالم خان کے قتل میں چار ملزمان ملوث ہیں جن میں ظاہر احمد ولدعزیزالرحمن۔نوشیروان ولد زرین خان اور شہباز ولد گل زادہ ساکنان کولالئی پورن کو گرتار کئے ہیں۔جبکہ قتل میں ملوث چوتھا ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے،جلد ہی چوتھے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، ملزمزن نے مقتول کو رقم لیکر قتل کیا تھا مزید تفتیش کے دوران صورت حال واضح ہو جائے گی،اس موقع پر معززین علاقہ نے کہا کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔کسی کو بھی علاقہ میں امن کو خراب کرنے اور جرائم کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دیں گے،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالمنعیم ۔فضل خالق اچر اور دیگر معزیزین نے سپیشل برانچ،پولیس کو خراج تحسین پیش کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر