شانگلہ ،ناجائز منافع خوروں نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے

شانگلہ ،ناجائز منافع خوروں نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپوٹر)شانگلہ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوروں نے چھریاں تیز کردی، سبزی، فروٹ، گوشت، دودھ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگی،ناجائز منافع خور اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ کو چیلج کرنے والوں کو نشان عبرت بنائے عوامی حلقے،تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر بازاروں میں ماہ صیام کے دوران اشیاء خورد ونوش سبزی، فروٹ، گوشت کا ریٹ ناجائز منافع خوروں نے بڑھا دیا ہے شانگلہ میں گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پرائس ریویو کمیٹی کا نرخ نامہ مورخہ 25مئی2016پر نہ ہی کوئی عمل کر رہا ہے اور بعض دوکانداروں نے نرخ نامہ اویزان بھی نہیں کیا ہے پرائس ریویو کمیٹی کے مقرر کدہ نرخ نامہ سے کہیں زیادہ اور من مانی ریٹ وصول کر رہا ہے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے قصابوں نے اپنی چھریاں تیز کر دی ہے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے نگرانی کا کوئی انتظام نہیں ہے خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے اور ریویو کمٹی کے ریٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔عوامی حلقوں نے کمشنرملاکنڈ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر