شبقدر پولیس کی نااہلی ،رمضان المبارک میں بھی نشئی افراد اپنی دھن میں مگن

شبقدر پولیس کی نااہلی ،رمضان المبارک میں بھی نشئی افراد اپنی دھن میں مگن

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدرپولیس کی نااہلی ،مقدس مہینے میں بھی منشیات فروشوں اور نشئی افراد کو سر عام نشہ اور روزہ خوری پر نہیں پکڑتے۔رمضان کا احترام نہ کرتے ہوئے پولیس شبقدر بازار اور گرد ونواح میں روزہ خور نشئیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتے ،شبقدر کے عوام نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ عبدالحمید پولیس لمبی تان سو گئی ہیں۔ قانون کے رکھوالوں نے قانون شکن عناصر کو قانون توڑنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے منشیات فروشوں اور نشئیوں کو نشہ فروخت اور نشہ کرنے اور روزہ خوری کی سر عام اجازت دی ہے شبقدر بازار میں مختلف مارکیٹوں کے اندر اور بعض دوکانوں کے اوپر جبکہ علاقہ غازی آباد شبقدر ٹرانسپورٹ اڈے کے پشت پر نشئی افرادسر عام رمضان کا احترام نہ کرتے ہوئے نشۂ بھی کرتے اور کھانا پینا بھی سر عام کرتے ہیں علاقہ عوام کا جینا حرام ہو گیا ہے کہتے ہے رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں والے مہینے میں بھی یہ منحوس لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے جبکہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شبقدر کے عوام کا کہنا ہے کہ تھانہ عبدالحمید کے ایس ایچ او نے دیگر جرائم کی طرح منشیات فروشوں اور نشئیوں کو ماہ رمضان میں روزہ خوری کی سر عام اجازت دے دی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقدس مہینے میں سر عام روزہ خوری اور نشہ کرنا پولیس انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے جس کی وجہ سے منشیات فروش اور نشئی افراد دیدہ دلیری سے دوسرے جرائم بھی کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی مردان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شبقدر بازار اور ملحقہ علاقوں میں مقدس مہینے کا احترام نہ کرنے والے روزہ خور نشئیوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرے تاکہ شریف لوگ سکھ کا سانس لے سکیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر