چارسدہ ،لین دین کے تنازعہ پر تاجر قتل ،ملزم گرفتار

چارسدہ ،لین دین کے تنازعہ پر تاجر قتل ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) لین دین کے تنازعہ پر تاجر قتل۔ پولیس نے ملزم کو ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتارکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کے حدود جی ٹی ایس موڑ میں مبینہ ملزم اسرار ولد شیر دل سکنہ میراخیل نے لین دین کے تنازعہ پر تاجر قاسم جان ولد نو شاد سکنہ مر زا گان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زحمی ہو گئے جو بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی بلال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا ۔ دوسری طرف ایس ایچ او عمران خان نے کاروائی کر تے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزم اسرار کو گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کر دی