بٹ خیلہ ،ٹرانسفارمر کے ٹینڈرز ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ کی نذر

بٹ خیلہ ،ٹرانسفارمر کے ٹینڈرز ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن بٹ خیلہ میں ہونے والے 70لاکھ روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجلی کے ٹرانسفارمز کی مر مت کے ٹینڈرز ٹھیکیداروں کے باہمی گٹھ جوڑ کی نذر ہو گئے ہیں جبکہ تبدیلی و انصاف کے دعویداروں اور متعلقہ محکمے کیلئے خلاف میرٹ ہونے والے یہ ٹینڈر کھلا چیلنج ہے ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی سینئر نائب صدر اور تحصیل کو نسلر محمد الیاس خان نے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ اور سیکر ٹری سے اس کا فوری نوٹس لے کر یہ ٹینڈر منسوخ کر نے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور صاف شفاف طریقے سے دوبارہ ٹینڈر کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے تحصیل کو نسل بٹ خیلہ کی خواتین ممبران کے ساتھ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں ہونے والی بے انصافی کی بھی مذمت کی اور قوائد کے مطابق انھیں اپنا حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ کی ڈسٹر کٹ اے ڈی پی ، نٹ ہائیڈل شیئر اور پراونشل فنانس کمیشن سے ملنے والے تقر یبا90لاکھ روپے فنڈز کی مجوزہ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈروں میں میرٹ اور قوائد و ضوابط کے بر عکس بندر بانٹ کے ذریعے بغیر مقابلے کے من پسند ریٹس پر ٹینڈز حا صل کئے گئے ہیں جس سے نہ صر ف قومی دولت کے ضا ئع ہو نے بلکہ غیر معیاری کام کا خدشہ ہے اسلئے معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی جبکہ تمام سکیموں کی ری ٹینڈرنگ کی جائے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں اور عمل در آمد نہ ہونے کی صورت میں عدالتی چارہ جو ئی بھی کی جائے گی ۔