کراچی ،پولیس کاروائیوں میں خاتون سمیت 22 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ایک خاتون سمیت 22 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے اعظم گوٹھ میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کر لیاہے۔ گرفتارملزمان جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ بوٹ بیسن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب پولیس نے ڈالمیا میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھرتلاشی لی اور اس دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔