،پاکستان میں بھی چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا گیا

،پاکستان میں بھی چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوارکوچائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد نوعمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکولوں کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے ۔اس دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے2002میں رکھی تھی ۔چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں، اسکولوں، کالجوں، نوجوانوں کی تنظیموں، میڈیا ، خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ، مذاکرے ، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیاگیا، جس میں ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت پر مجبور ہیں، چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہے۔ ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوپاتیں ۔