درگئی ،غیر قانونی طور پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کی دھمکی

درگئی ،غیر قانونی طور پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  



درگئی ( نمائندہ پاکستان) بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ۔ یونین کونسل کوٹ کے مکین غیر قانونی بجلی بندش سے عاجز۔ شدید احتجاج کی دھمکی ۔ ہر یانکوٹ کے مقام پر اڈہ گرا کر کوٹ پر رات بھر کے لئے بجلی بندش منظور نہیں۔ یونین کونسل کوٹ کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل فضل ربی پر بھی تنقید۔ عوام کے حق کے لئے آواز اٹھانے کی بجائے واپڈا کی طرف داری کررہے ہیں ۔ حکومت فوری نوٹس لیں ۔ خاتون سرور جہاں عرف خاپیرئی کا بیان تفصیلات کے مطابق : یونین کونسل کوٹ کے بجلی صارفین و مکین ہر یانکوٹ کے مقام پر غیر قانونی طور پر اڈہ گرانے کی وجہ سے رات بھر بجلی کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور شدید احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت سے صورتحال کی فوری نوٹس لینے پر زور دیا ہے۔یہاں درگئی میں اپنے اخباری بیان میں کوٹ کی رہائشی سماجی خاتون سروس جہاں عرف خاپیرئی نے اس سلسلے میں ہر یانکوٹ کے مقام پرپورے یونین کونسل کوٹ کے بجلی صارفین پر اڈاہ گراکر بجلی کی بندش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکوٹ سے منتخب ممبر ڈسٹرکٹ کونسل فضل ربی پر بھی تنقید کی کہ وہ کوٹ کے عوامی حق کے لئے آوازٹھانے کی بجائے واپڈا کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہون نے دھمکی دی کہ اگر حکام بالا نے کوٹ پر غیر قانونی بجلی بندش کا نوٹس نہیں لیا تو کوٹ کے عوام بچوں اور خواتین سمیت احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر