عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،جمشید مہمند

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،جمشید مہمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے حلقے میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے حلقے کے کونے کونے کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائیگی جبکہ گیس کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان کے اکبرعلی محلہ کو بجلی کے لائن کی فراہمی اور 100 کے وی ٹرانسفار مر کے تنصیب کے موقع پر کیا ا س موقع پر ثاقب خان اور حمید صافی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حلقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام جاری ہے اور پی کے 27 کو صوبے کا ماڈل حلقہ بناکر دم لوں گا انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت اور عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتا ہوں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا غریب عوام کے لئے میرے گھر اورحجرے کے دروازے کھلیں رہیں گے عوام کے لئے بھائی نے جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے راستے پر چل کر غریب عوام کے لئے ہر قسم قربانی دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور عوام کے حقوق کے حصول کے لئے دن رات ایک کر دی ہے اور آئندہ دو سال میں پی کے27 میں کوئی کام باقی نہیں رہیگا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے ان پر احسان نہیں عوام کے ٹیکسوں سے عوام کا خدمت کیا جا رہا ہے ماضی میں سیاسی بنیادوں اور پسند نا پسند کی بنیاد پر ترقیاتی کام کرائے گئے جس سے حلقے میں محرومیاں بڑھ گئی اور عوام مایوس ہوگئے مگر اب حلقے سے تمام محرومیوں کا خاتمہ کرکے عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کریں گے