محمدود وسئال کے باوجود ملا کن قائم ہے :خائستہ رحمان

محمدود وسئال کے باوجود ملا کن قائم ہے :خائستہ رحمان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنرخائستہ رحمان نے کہاہے کہ مالاکنڈلیویز نے محدودوسائل کے باوجود مالاکنڈ میں مثالی امن امان قائم کردیاہے ریسک الاؤنس بھی منظورہوچکی ہے جس سے لیویز اہلکاروں کے تنخواہوں میں کافی اضافہ ہوجائیگا مالاکنڈ لیویز کے اہلکارجرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے جبکہ شریف اورمعززلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر خائستہ رحمان خان نے صحافیوں کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا وفدکے قیادت محمدعثمان یوسفزئی کررہے تھے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویز نے اپنے محدودوسائل کے باوجود دوسرے اضلاع میں ریگولرپولیس کے مقابلے میں مالاکنڈ میں مثالی امن امان قائم کردیاہے اب چونکہ لیویز اہلکاروں کیلئے ریسک الاؤنس بھی منظورہوچکی ہے جس کی وجہ سے اب ان کے تنخواہوں میں کافی حدتک اضافہ ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویز کے اہلکارجرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے اورشریف اورمعززلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے کیونکہ مالاکنڈ سے جرائم اورمنشیات فروشی کاخاتمہ میرامشن ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر