سینئر صحافی مشتاق احمد مرحوم کی رسم قل آج تنگی میں ادا کی جائیگی

سینئر صحافی مشتاق احمد مرحوم کی رسم قل آج تنگی میں ادا کی جائیگی

چارسدہ (بیورو رپورٹ)سینئر صحافی مشاق احمد مرحوم کی رسم قل آج تنگی میں ادا کی جائیگی ۔ مرحوم کی رہائش گاہ پر سیاسی ،سماجی ،تاجربرادری اور صحافیوں کا تانتا بنا رہا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے سینئر صحافی رپورٹر مشاق ا حمد جو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے کی رسم قل آج آبائی علاقہ تنگی میں ادا کی جائیگی ۔ سینئر صوبائی وزیر سکند ر شیر پاؤ کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی شخصیات ،تاجروں اور صحافیوں نے مرحوم کے بھائیوں رضا محمد ،افتخار احمد اور وصال احمد سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم مشتا ق احمد کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر