شہر قائد میں پانی بحران،بجلی اورسوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے

شہر قائد میں پانی بحران،بجلی اورسوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی میں پانی بحران،بجلی اورسوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی ہائڈرنٹس بند اور شہرمیں پانی کی منصفانہ تقسیم کویقینی بناکربحران پرکنٹرول کیا جائے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کرپشن اورحکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ماہ صیام میں شدیدگرمی کے باوجود بجلی وپانی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور باقی رہی سھی کسر سوئی گیس نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے روزیداروں کو سحروافطار میں سخت اذیت سے دوچار ہونا پڑرہاہے،رمضان شریف میں عوام کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہاہے۔حکومت اور قانون نام کی کسی چیز کا وجود نظر نہیں آرہاہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ شہر میں اس وقت پانی کی بوسیدلائینں،پرانی مشینیں اور پانی کی چوری موجودہ بحران کے اہم سبب ہیں اوراس وقت شہر کراچی میں پانی سب سے زیادہ منافعہ بخش کاروربار بن گیا ہے،شہریوں کا پانی چوری کرکے پھر شہریوں کو ہی ٹینکر مافیا کے ذریعے مہنگے داموں بیچا جاتا ہے جبکہ غریب شہری پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے کتنے افسوس اور شرم کی بات ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک اور سب سے بڑے شہر کے عوام پانی ،بجلی اورسوئی گیس بحران سے دوچار ہیں۔دہشت گردی،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان اورٹارگٹ کلنگ کے بعد اب کراچی کے شہری پانی بحران سے دوچار ہیں،شہر میں پانی بیچنے والی مافیا یومیہ کروڑوں روپے کماتی ہے جس میں واٹر بورڈ کی کالی بھیڑویوں سمیت اوپرتک لوگ ملوث ہیں،سرکاری پائپ لائنوں سے گھروں و کارخانوں کو غیرقانونی کنیکشن جبکہ غیرقانونی ہائڈرنٹس سے چوری کے کنیکشن سے چوری کا پانی بیچا جارہاہے مگر کوئی عوام کا پرسان حال نہیں ہے۔کراچی کے دعویدار بھی ہمیشہ اورہرحکومت میں حصہ دار رہے مگر پانی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کی بجائے حصہ داری پر ہی خوش رہے اسی طرح دیگر مسائل کی طرح پانی بحران کا تحفہ بھی انہی کی طرف سے عوام کو ملا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔صوبائی امیر نے کہا کہ پانی زندگی ہے کراچی میں پانی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکرکوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے زورا دیا کہ پانی بحران کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ واٹربورڈ میں موجود کالی بھیڑیوں کو فارغ،کرپشن کا خاتمہ،پرانی پمپنگ مشینوں کو مرمت اورتبدیل، غیرقانونی ہائڈرنٹس بند اور شہرمیں پانی کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایا جائے۔

Back