داعشی جنگجو نے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

داعشی جنگجو نے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
داعشی جنگجو نے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (ویب ڈیسک) ایک مبینہ داعشی جنگجو نے فائرنگ کرکے  اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردی گئیں ۔

العربیہ کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں ابو عبداللہ نامی ایک جنگجو کو اپنے بھائی کو بے رحمی کے ساتھ گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج کے ساتھ جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کو ارتداد اور دشمن کے ساتھ ساز باز کے جرم میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ ابو عبداللہ نامی ایک جنگجو کا عربی میں بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ سزائے موت کے نفاذ میں کسی اپنے پرائے کا فرق نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے فوری بعد وہ ایک قیدی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیتا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ابو عبداللہ ہی کا بھائی ہے۔

یہ فوٹیج کسی دور دراز علاقے میں تیار کی گئی اور غالب امکان یہ ہے کہ اسے عراق کے شہر موصل میں بنایا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -