متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ، دونوں پائلٹ شہید

متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ، دونوں پائلٹ شہید
متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ، دونوں پائلٹ شہید

  



دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے ۔ 

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر بین الاقوامی پانی میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم جائے حادثہ کا تعین اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

یادرہے کہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی اماراتی فوجی طیارے یا ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے عملے کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید : عرب دنیا