بھارت کےساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں:سرتاج عزیز

بھارت کےساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں:سرتاج عزیز
بھارت کےساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں:سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی اور کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کر کے اس کا اطلاق تمام خواہشمند ممالک پر ہونا چاہیے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ چین کے علاوہ نیوکلیئر سپلائزز گروپ کے کئی ارکان پاکستان کے مؤ قف کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -