لاہور ائیرپورٹ سے مسافر گرفتار، پیٹ سے ہیروئن کے 50 کیپسول برآمد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکا بنادی ہے اور ایک مسافر طاہر رحمت کو حراست میں لے لیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے مسافر طاہر رحمت کو حراست میں لے کر اس کے پیٹ سے 50 سے زائد ہیروئن کے کیپسول برآمد کر لئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔