’تمہارابچہ قبرمیں زندہ ہے‘قبر کھودنے والا جعلی عامل گرفتار
گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) تتلے عالی پولیس نے بچے کی قبر کھودنے والے جعلی عامل سلطان اور جاوید کو گرفتار کرلیا جبکہ عبدالوکیل فرار ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران عمر، لیاقت انصاری، آصف تنویر نے پولیس کو بتایا کہ عامل بابا سلطان نے 5 ہزار روپے لئے اور چند روز قبل فوت ہونے والے مجوچک کے انوار کے نواسے سے متعلق کہا کہ وہ قبر میں زندہ ہے ،میں نے قبر پر پڑھائی کرکے اس کو باہر نکالنا ہے، یقین نہ آئے تو خود آکر دیکھ لینا ، بچہ زندہ ہی ہو گا اور قبر سے مٹی بھی سلطان نے اتاری ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔