رواں ماہ کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر22ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے: سٹیٹ بینک

رواں ماہ کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر22ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے: سٹیٹ بینک
رواں ماہ کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر22ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے: سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر22ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائیں گے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری اعدا و شمار کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دسویں جائزے کے مذاکرات میں پاکستان کو 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو 27 جون کو جاری کر دیاجائے گیا۔ قرضے کی اس منتقلی کے بعدسٹیٹ بنک کے پاس زرمبالہ کے ذخائر 17 ارب 31 کروڑ ڈالرہو جائیں گے جبکہ دوسرے کمرشل بنکو ں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ مئی کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 60 کروڑ ڈالر تھے اور جیسے ہی آئی ایم یف کی طرف سے 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ملیں گے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 11 کروڑ ڈالر ہو جائیں گے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -