حساس خفیہ ادارے نے نادرا سے دو سافٹ ویئر مانگ لئے

حساس خفیہ ادارے نے نادرا سے دو سافٹ ویئر مانگ لئے
حساس خفیہ ادارے نے نادرا سے دو سافٹ ویئر مانگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حساس خفیہ ادارے نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے آٹو میٹک فنگر پرنٹس اڈینٹی فیکیشن سسٹم (اے ایف پی آئی ایس) اور پرائسی فیشل ری کوگنیشن سسٹم (ایف آر ایس) کے سافٹ ویئر حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نادرا اس حوالے سے وزیر داخلہ کی اجازت کا منتظر ہے ، حساس خفیہ ادارے نے نادرا سے دو اہم ترین سافٹ ویئر حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ تحریری رابطہ کیا ہے اس حوالے سے پہلے بھی ایک خط لکھا گیا تھا جس کے بعد اب دوسرا خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تخریب کاروں اور بڑے دہشتگردوں سے رابطوں کے حوالے سے شناخت کے لئے ان سافٹ ویئر زکی فوری ضرورت ہے .

اس سے قبل حساس ادارے کی طرف سے نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک فوکل پرسن کی تعیناتی کے حوالے سے بھی رابطہ کیا گیا تھا تاکہ حساس خفیہ ادارے کی طرف سے جو چیزیں طلب کی جاتی ہیں ان کی فور ی طور پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور چھٹی کے دنوں میں بھی وہ فوکل پرسن کے ذریعے کام کر سکیں ، اس حوالے سے وزارت داخلہ کے سینئر افسر نے بتایا کہ سافٹ ویئرز کے حصول کے لئے نادرا نے حساس ادارے کی درخواست پر وزیر داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور اجازت طلب کی ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ، نادرا نے یہ دونوں سافٹ ویئر بارہ ملین ڈالر میں عالمی مارکیٹ سے خریدے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -