رمضان المبارک میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا

رمضان المبارک میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا
رمضان المبارک میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) کوٹ سمابہ میں  جنسی درندوں کا رمضان المبارک کا خیال بھی نہ آیا اور مبارک ماہ میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، موضع بہشتی کے رہائشی صادق حسین نے پولیس کو درخواست میں مﺅقف اختیار کیا کہ اس کا قریبی رشتہ دار مہر نواز اس کی چھ ماہ کی حاملہ بیوی ریحانہ بی بی کو تنگ کرتا تھا، شکایت پر مہر نواز نے برامنایا۔

تین روز قبل ریحانہ رشتہ داروں کو ملنے کوٹ سمابہ گئی تو ملزم مہر نواز راستے میں اسے زبردستی پکڑ کر اپنے دوست ناصر حسین کے گھر لے گیا جہاں اس نے زیادتی کی ۔ شور واویلہ پر ملزم نے کپڑے سے اس کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، بعدازاں ملزم مہر نواز اور اس کے ساتھی ناصر حسین کو گرفتار کے حوالات منتقل کر دیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : رحیم یارخان