ماڈل عظمیٰ خان اور ہما کی والدہ افشاں تشدد کے بعد قتل ، مقدمہ درج

ماڈل عظمیٰ خان اور ہما کی والدہ افشاں تشدد کے بعد قتل ، مقدمہ درج
ماڈل عظمیٰ خان اور ہما کی والدہ افشاں تشدد کے بعد قتل ، مقدمہ درج

  



لاہور (ویب ڈیسک) نامور ماڈلز عظمیٰ خان اور ہما کی 43 سالہ والدہ افشاں بی بی تشدد کے بعد قتل جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ماڈل ہما کے مطابق وہ اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاﺅن میں رہائش پذیر ہیں اور میری والدہ کو شدید تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ہے اور ہمیں جن لوگوں پر شک ہے ان کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور مقدمہ درج ہو چکا ہے اور اب ہمیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جارہی ہیں. دونوں ماڈلز نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی والدہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ ماڈلز ماڈل عظمی خان اور ہما کی والدہ کے قتل پر شوبز فنکاروں نے بھی حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : تفریح